Monday, 22 October 2018, 02:22:59 am
ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،مفتاح اسماعیل
April 11, 2018

 حالیہ ٹیکس اصلاحات پیکیج کے اعلان پر حزب اختلاف کے اراکین کے تحفظات کے جواب میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ ایک تاریخی پیکیج ہے جس میں تنخواہ دار ملازمین کے ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے مثالی ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے جرائم پیشہ سرگرمیوں یا بدعنوانی میں ملوث افراد فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سکیم کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے اور اس سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں سمیت سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔