Tuesday, 23 April 2024, 11:24:54 am
پاک،چین تعلقات سدا بہار تعاون کی شراکت داری میں بدل گئے ہیں، ڈائریکٹر سی آر آئی
March 11, 2021

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اسلام آباد کے ڈائریکٹر Xiangنے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات سدا بہار تعاون کی شراکت داری میں بدل گئے ہیں جو کہ پورے جنوبی ایشیا ئی خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت سمت ہے۔ جمعرات کی سہ پہر ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی اور تزویراتی تعاون باہمی اعتماد، احترام اور نیک نیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیرجہتی اور علاقائی فورمز پر ہم آہنگی سے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے چین اور پاکستان کی عوام سمیت رہنماؤں نے انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو بھوک اور غربت سمیت مشترکہ مسائل کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چنِShaheen Xiangنے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے مضبوط ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خصوصاً توانائی انفراسٹریکچر کے شعبوں سمیت سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے باعث چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.