Thursday, 25 April 2024, 02:33:55 pm
کراچی میں پی ایس ایل کےمیچوں کےانعقادسےپاکستان سےمتعلق تاثر کو مزید مثبت بنانے میں مددملےگی:گورنرسندھ
March 11, 2019

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کے انعقاد سے پاکستان سے متعلق تاثر کو مزید مثبت بنانے میں مدد ملے گی۔

 وہ آ ج کراچی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہےتھے۔

 گورنر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملکوں کے سفیر ہیں اور امید ہے کہ وہ اچھی یادیں اور یہاں گزرے وقت کے اچھے تاثرات ساتھ لے کر واپس جائیں گے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پشاو ر زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نےکہا کہ انہیں ہمیشہ کرکٹ کھیلنے کےلئے پاکستان آنے پر خوشی ہوتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.