Tuesday, 20 August 2019, 10:13:45 pm
عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارتی حکومت کے بالاکوٹ ڈرامے کوبے نقاب کردیا،تجزیہ کار
March 11, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ نریندرمودی کی حکومت پلوامہ حملے کے بعد عالمی برادری کو اپنے موقف پر قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھارتی حکومت کے بالاکوٹ ڈرامے کوبے نقاب کردیا ہے اور پلوامہ حملے کے بارے میں بھارتی دعوئوں کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک اور علاقائی امن دائو پر لگ گیا ہے۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل رضا محمد خان، عبداللہ گل، ڈاکٹر ہما بقائی، ڈاکٹر فاروق حسنات، ریٹائرڈ بریگیڈئرصولت رضا اور ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپو سلطان شامل تھے۔