Tuesday, 16 April 2024, 08:15:15 pm
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 14مجرم گرفتار
March 11, 2018

کراچی  پولیس نے اتوار کے روز  شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چودہ مجرموں کو گرفتار کرلیا جبکہ پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو تفتیش کےلئے حراست میں لے لیا گیا۔

 پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان میں منشیات فروش اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث مجرم شامل ہیں۔

 یہ کارروائیاں ملیر، کورنگی کے صنعتی علاقے ، گلبہار اور پاپوش نگر میں کی گئیں۔

 پولیس نے گرفتار مجرموں کے قبضے سے ہتھیار، منشیات اور گاڑیوں سمیت لوٹا ہوا سامان بھی برآمد کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.