Friday, 19 April 2024, 07:23:51 am
گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، صدر
February 11, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اورفور جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے فنڈز جلد مہیا کیے جائیں گے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں جی بی قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ بے پناہ قدرتی حسن کا مالک ہے اور یہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے بنیادی انفراسٹرکچر جلد تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے علاقائی تجارت اور گوادر بندرگاہ کے مثبت اثرات سے جی بی کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ قراقرم ہائی وے کی استعداد کار بڑھانے سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی خوشحالی کیلئے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی ناگزیر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.