Friday, 28 February 2020, 11:42:18 pm
ملک کے خوبصورت علاقوں میں کھیلوں کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا، صدر
February 11, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے خوبصورت علاقوں میں بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا میں ملک کا مثبت تشخص اُجاگر ہو گا۔

انہوں نے منگل کی رات اسلام آباد میں قومی قراقرم الپائن سکی کپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں اس کی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی وجہ سے سیاحت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خوبصورت مقامات سے بھرا پڑا ہے۔

انہوں نے سرمائی کھیلوں کا فیسٹول منعقد کرنے پر پاک فضائیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایسے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے۔