Saturday, 23 February 2019, 06:37:05 am
زلمے خلیل زاد افغان مذاکرات میں تمام افغان فریقوں کوشامل کرنے کیلئے چھ ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں
February 11, 2019

File Photo

افغانستان میں مفاہمت کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد ایک بڑے وفد کی قیادت میں چھ ملکی دورہ کررہے ہیں جس کامقصد جنگ سے تباہ حال ملک میں امن عمل کافروغ اورافغان مذاکرات میں تمام افغان فریقوں کوشامل کرناہے۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ وفد اس ماہ کی دس سے اٹھائیس تاریخ تک بیلجیئم، جرمنی،ترکی ،قطر ،افغانستان اورپاکستان کادورے کرے گا۔بیان میں کہاگیاہے کہ خلیل زاد دورے کے دوران افغان حکومت سے مشاورت جاری رکھیں گے۔امریکہ کے نمائندے نے حالیہ مہینوں میں قطر میں طالبان سے متعددملاقاتیں کی ہیں۔اس سے پہلے خلیل زاد نے اس سال جولائی میں افغان صدارتی انتخابات سے پہلے امن معاہدہ طے پانے کی امیدظاہر کی تھی۔