Tuesday, 23 April 2019, 11:24:12 pm
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں رواں ماہ کی25 تاریخ سے وصول کی جائیں گی
February 12, 2019

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں 14 منتخب بینکوں کے ذریعے رواں ماہ کی پچیس تاریخ سے اگلے ماہ کی چھ تاریخ تک وصول کی جائیں گی۔

پیر کے روز وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے جاری حج پالیسی کے مطابق رواں سال ایک لاکھ چوراسی ہزار دوسودس پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

حج سکیم 2019ء پر سرکاری اور نجی حج گروپ منتظمین کے ذریعے ساٹھ اور چالیس فیصد کے تناسب سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

سرکاری سکیم کے تحت شمالی علاقے کے لئے حج اخراجات چار لاکھ 36ہزار 9سو 75 روپے ہوں گے جن میں اسلام آباد، لاہور، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان شامل ہیں جبکہ جنوبی علاقے کے لئے حج اخراجات چار لاکھ 26 ہزار 9سو 75 روپے ہوں گے جس میں کراچی، کوئٹہ اور سکھر شامل ہیں۔

قربانی کے اخراجات 19 ہزار چار سو اکیاون روپے ہیں جو اختیاری ہوں گے اور رواں سال مفت حج نہیں ہوگا۔

سرکاری سکیم کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہو گی۔

رواں سال 80 سال سے زائد عمر دس ہزار بزرگ شہری بغیر قرعہ اندازی کے فریضہ حج ادا کریں گے۔