Sunday, 25 August 2019, 09:31:01 am
روس نے بحری جہاز کے ذریعے فضائی دفاعی نظام کا تجربہ مکمل کرلیا
February 11, 2019

فائل فوٹو

روس نے POLIMENT REDUT نامی فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہ مکمل کرلیا ہے ۔

روس کی بحریہ کے کمانڈر انچیف ولادے میر کورولیف نے آج ایک انٹرویو میں کہاکہ 22350 سیریز کا بحری جہازوں کیلئے تیارکردہ میزائل دفاع نظام ایک سو پچاس کلومیٹر کے فاصلے اور تیس کلومیٹر تک بلندی پراپنے فضائی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔

اس سے پہلے روس کے وزیر دفاع سرگی شوئی گو نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ شمالی بیڑے میں تجربات کے دوران مختلف اقسام کے اہداف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل نظام کے دس سے زائد تجربے کئے گئے ۔