Sunday, 18 August 2019, 12:00:51 pm
پاکستان عالمی شراکت داروں کے تعاون سے افغانستان میں قیام امن کیلئے ذمہ داری بہترین طریقہ سے پوری کررہا ہے ،وزیرخارجہ
February 11, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طاقت کے استعمال کی بجائے ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں خارجہ امور کے بارے میں مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کے ساتھ افغانستان میں امن لانے کی مشترکہ ذمہ داری عمدہ طریقے سے نبھا رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے حوالے سے اب ساری دنیا ہمارے موقف کی حامی ہے۔

مشاورتی کونسل نے سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری ، قانونی امداد اور تعلیم کے شعبوں کے فروغ سے پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔