Tuesday, 23 April 2019, 11:31:04 pm
پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
February 11, 2019

آج دبئی میں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو چار وکٹوں سے ہراکر تین میچو ں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف دیا جو اس نے سینتالیس اعشاریہ دو اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا ۔

پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے سب سے زیادہ باون رنز بنائے۔