Saturday, 23 February 2019, 05:54:00 am
پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنایا جائے گا،شہریار آفریدی
February 11, 2019

داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کو منشیات سے پاک ملک بنایا جائے گا۔

پیر کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منشیات کے خاتمے کے آپریشن کو ملک کے کونے کونے تک وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج چالیس ارب روپے مالیت کی دس ٹن منشیات جلا کر ٹھکانے لگائی گئی۔

انہوں نے ملک میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کوسٹ گارڈذ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال کوسٹ گارڈز کا دن منانے کا مقصد ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر بھی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا منشیات پر قابو پانے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے۔