Saturday, 23 February 2019, 05:17:01 am
پاکستان فیصلہ کن پالیسیوں کے ذریعے اپنی معیشت کا استحکام بحال کر سکتا ہے،تجزیہ کار
February 11, 2019

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان فیصلہ کن پالیسیوں کے ذریعے اپنی معیشت کا استحکام بحال کر سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مشیر ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔

پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ماہر معیشت مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔

ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ پالیسی ترجیحات اور اصلاحات پر مفاہمت کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے آئی ایم ایف کے ساتھ مالی انتظامات میں مدد ملے گی۔

 پاکستان اقتصادی فورم کے چیئرمین ہمایوں اقبال شامی نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا بروقت اور درست فیصلہ کیا ہے۔