Thursday, 25 April 2024, 08:31:10 am
پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی امدادی پیکیج پر دستخط کے قریب ہے،وزیر خزانہ
February 11, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی امدادی پیکیج کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔

پیر کے روز پشاور میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اطمینان کااظہار کیا کہ عالمی ادارے نے اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس کے طریقہ کار کوآسان بنائے گی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد میں تاجروں کے لئے ابتدائی طورپر ایک آزمائشی منصوبے کا آغاز کیا جائے گا جسے بعدمیں ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کے وسیع امکانات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں گیس کی دریافت سے صوبے میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا یہ صوبہ وسیع آبی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک کی پن بجلی کی صلاحیت کا موثر استعمال ہونا چاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.