Friday, 29 March 2024, 05:03:56 pm
وزیراعظم کاملک کوپائیدارترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرزور
February 11, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین وقت ہے اور انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پرزوردیا کہ وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سربراہان مملکت و حکومت کی عالمی کانفرنس سے یہی ان کاپیغام ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اوراس کی عوام کی صلاحیتیں ان کے سیاسی سفرکامحرک رہاہے۔اس سے پہلے ایک اورٹویٹ میں وزیراعظم نے ملک کوپائیدارترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرڈھانچہ جاتی اصلاحات پرزوردیاتاکہ معاشرے کے سب سے کمزورطبقے کا تحفظ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر Christine Lagarde نے بھی دوبئی میں سربراہان مملکت و حکومت کی عالمی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میںاُن سے انہی خیالات کااظہارکیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.