Friday, 26 April 2019, 08:42:42 am
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
February 11, 2019

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

پیر کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے خانپور ڈیم کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے گلیات ڈویلپمٹ اتھارٹی کو بلدیاتی حکومت سے محکمہ سیاحت کو منتقل کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس کی مالاکنڈ ڈویژن میں تین فائیو سٹار ہوٹلوں کی تعمیر کیلئے سوئٹزرلینڈ سے آنے والی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی بتایا گیا۔