Friday, 29 March 2024, 04:41:13 am
منشیات کی روک تھام کے موضوع پر اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہورہاہے
February 11, 2019

''تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام ، علاقائی تعاون اور اشتراک عمل ''کے موضوع پر ماہرین کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس آج (پیر) اسلام آباد میں ہورہاہے جودوروزجاری رہے گا۔اجلاس میں افغانستان ، ایران، قازخستان ، جمہوریہ کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان اور ازبکستان سمیت علاقائی ملکوںکے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس کا مقصد سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے مشترکہ مسئلے سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے علاقائی ملکوںکے درمیان تجربات کے تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے بعد اسی موضوع پر ایک روزہ تربیتی نشست ہوگی ۔تربیتی نشست کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں ، تعلیم اور صحت کے متعلقہ حکام سمیت متعلقہ قومی اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کااستعمال روکنے کے لئے مربوط اقدامات کرناہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.