Saturday, 20 April 2024, 10:37:15 am
ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری سےروزگارکےمواقع میں اضافہ ہوگا:فواد
February 11, 2019

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات دبئی میں پیپسی کولا کمپنی کی سینئر نائب صدرکرسٹا پائلٹ سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن، پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے کے ثمرات جلد ملک میں نظر آئیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دلکش وادیوں اور متنوع ثقافت سے نوازا ہے اور ہم پوری دنیا کو ملک کا حقیقی چہر ہ دکھائیں گے۔کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوراک کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ اس سرمایہ کاری منصوبے کے تحت ملتان میں آلو کا یونٹ فارم قائم کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے پیپسی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ آلو کے فارم سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ادھر دبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے انقلاب سے دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہے جس سے فوائد کے علاوہ مشکلات بھی درپیش ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے دبئی میں جاری عالمی سربراہان حکومت اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے باعث چیلنجز کے موضوع پر پریذٹیشن بھی دی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے گروپوں نے مختلف موضوعات پر پریذنٹیشن دیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سربراہ اجلاس میں پاکستان سے متعلق جامع وژن دیا ہے۔ملکی صورتحال کے بارے میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ذرائع ابلاغ کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور کثیر تعداد میں صحافی بیروزگار ہوگئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.