Thursday, 28 March 2024, 06:01:30 pm
ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے،وزیر اطلاعات
February 11, 2019

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ دبئی میں امریکہ کی ممتاز خوراک و مشروبات کی ملٹی نیشنل کمپنی کی سینئر نائب صدر Krista Pilot سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نصب العین پالیسیوں اور اصلاحاتی ایجنڈے کے ثمرات جلد ملک میں نظر آئیں گے۔ کرسٹا پائلٹ نے کہا کہ ان کی کمپنی خوراک کے شعبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.