Thursday, 18 April 2024, 02:31:40 pm
یاؤ جنگ کا پاک چین عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے پر زور
February 11, 2019

 پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے دونوں ملکوں کےدرمیان عوام کی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

 چین کے نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے  پیر کے روزاسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ترقی، خوشحالی اور رابطے کا طویل مدتی پروگرام ہے۔

 انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پیک سے تعاون اور تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو چین میں مزید انٹرن شپس اورسکالر شپس دی جائیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.