Sunday, 21 April 2019, 01:20:16 am
حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ، جام کمال
February 11, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرجام کمال نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کے روز کوئٹہ میں ملاقات کیلئے آنے والے رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل گوادر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی حکومت ان تنظیموں کی مدد کررہی ہے جو صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہیں۔