Sunday, 25 August 2019, 10:58:37 am
حکومت کے اقدامات کے بعد معیشت نمایاں طور پر مستحکم ہوئی ،وزیر خزانہ
February 11, 2019

فائل فوٹو

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کے بعد معیشت نمایاں طور پر مستحکم ہوئی ہے جس کو مسلم لیگ نون کی حکومت نے خطرناک حالت میں چھوڑا تھا۔

انہوں نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے ادارئہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری 2019ء میں برآمدات 2018ء کے مقابلے میں زیادہ ہیں جبکہ درآمدات میں کمی ہوئی اور تجارتی خسارے میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر یا اکتیس اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جولائی سے دسمبر تک خدمات کے شعبے کے خسارے میںگزشتہ سال کے مقابلے میں80 کروڑ ڈالر یا انتیس فیصد کمی ہوئی ہے۔