پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اس ماہ کی بائیس تاریخ سے صوبے کے چھتیس اضلاع میں صحت کارڈ متعارف کرا رہی ہے۔
انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے 72 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ صحت کارڈ میں سات لاکھ بیس ہزار روپے کے طبی علاج کی سہولت موجود ہے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ پہلے مرحلے میں راجن پور سے یہ کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد صحت کارڈ سے مساوی سہولتیں حاصل کرسکیں گے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔