Saturday, 23 February 2019, 06:23:21 am
امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور بیجنگ میں جاری
February 11, 2019

بیجنگ میں امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا ہے جس کا مقصد صدر ٹرمپ کی جانب سے مقررہ حتمی تاریخ سے پہلے کسی معاہدے پرپہنچنے کی کوششیں کرنا ہے جو آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ ہے ۔

وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق ابتدائی بات چیت کے بعد امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ LIGHTHIZER اور وزیرخزانہ STEVEN MNUCHIN جمعرات اور جمعے کو مذاکرات کے اہم دور میں شریک ہوںگے ۔

چین نے پیشکش کی ہے کہ وہ جنگ بندی کے دوران امریکی اشیاء کی خریداری میں اضافہ کردے گا ادھر عالمی مالیاتی فنڈ نے شرح نمو میں کمی کی وجہ سے ممکنہ معاشی طوفان سے خبردار کیا ہے ۔