Sunday, 25 August 2019, 10:37:41 am
آرمی چیف کی علاقائی امن و سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کی تعریف
February 11, 2019

دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے پیر کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بری فوج کے سربراہ نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کی تعریف کی۔