Tuesday, 22 May 2018, 07:04:59 am
تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے عوام کو بہتر نظامِ حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی،امیر مقام
February 11, 2018

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کو بہتر نظام حکومت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ایک نجی چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کے حوالے سے عمران خان کا دہرا معیار ہے اور وہ صوبے میں کسی بھی فرد کا احتساب کرنے میں ناکام رہے۔امیر مقام نے کہا تعلیم کا شعبہ زوال کا شکار ہے مگر تحریک انصاف کی قیادت دعویٰ کررہی ہے کہ وہ تعلیمی شعبے میں بہت بہتری لائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر اپنا ووٹ ڈالیں گے اور عام انتخابات 2018 میں فیصلہ کریں گے کہ ملک کا حکمران کون ہوگا۔