Tuesday, 13 November 2018, 09:21:44 am
صوبائی حکومت نے سکولوں کی بہتری پر اربوں روپے خرچ کئے ،وزیراعلیٰ
February 11, 2018

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سکولوں کی بہتری پر اربوں روپے  خرچ کئے ہیں ۔ اتوار کے روز کوہاٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس ہزار سکولوں میں وہ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو انھیں حاصل نہیں ہیں  ۔پرویز خٹک نے کہاکہ صوبے کے سکولوں اور مساجد کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے انھیں سولر سسٹم پرمنتقل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو تین ارب روپے مالیت کی مشینری بھی فراہم کی جارہی ہے ۔