Wednesday, 24 April 2024, 03:14:56 pm
پاکستان سپر لیگ:نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکورٹی کی فل ڈریس ریہرسل
February 11, 2018

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کےلئے اتوار کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سکیورٹی کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی فائنل آئندہ ماہ کی پچیس تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

ریہرسل کے دوران پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری سٹیڈیم کے گرد تعینات تھی۔

سٹیڈیم کی طرف جانے والی تمام سڑکیں، گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند تھیں۔

اس موقع پر عالمی سکیورٹی ماہرین اور Reg Dickasan بھی موجود تھے جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن سے منسلک ہیں وہ اس موقع پر کئے گئے حفاظتی اقدامات سے متعلق رپورٹ بھی آئی سی سی کو پیش کریں گے۔

تیسری پاکستان سپر لیگ اس ماہ کی بائیس تاریخ سے شروع ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچ دبئی اورشارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ دو پلے آف میچ لاہور میں اورفائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.