Friday, 19 April 2024, 06:31:46 am
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا:رانا ثنااللہ
February 11, 2018

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے اور ان کے فیصلوں اور احکامات پرمکمل عملدرآمد کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ پورے صوبے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.