Friday, 29 March 2024, 08:29:17 pm
مایہ ناز اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے
February 11, 2018

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ممتاز اداکار قاضی واجد بھی اتوار کے روز  کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر 87 برس تھی۔قاضی واجد کو گزشتہ رات گئے دل کی دھڑکن تیز ہونے کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔قاضی واجد نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے کیا اور 25 سال تک ریڈیو پاکستان سے  وابستہ رہے۔وہ ٹیلی ویژن سے بھی منسلک رہے اور انہوں نے دھوپ کنارے، خدا کی بستی اورتنہائیاں سمیت  ٹیلی ویژن کے متعدد سلسلہ وار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔حکومت پاکستان نے ممتاز اداکار کو 1998ء  میں تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا۔

صدر ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ممتاز اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ قاضی واجد کو ڈراموں اور فلمی دنیا میں ممتاز مقام حاصل تھا اور ان کی موت سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.