پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے مکمل کررہی ہے۔
انہوں نے لاہور میں ایک بیان میں کہا تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔