Thursday, 28 March 2024, 10:53:12 pm
حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے:رجوانہ
February 11, 2018

پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ملتان میں ایک عوامی وفد سے ملاقات میں کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ گورنر نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کیلئے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.