Wednesday, 22 January 2025, 03:35:46 pm
 
نائب وزیراعظم کی کشمیریوں کی جدوجہد کیلئے او آئی سی کی حمایت کی تعریف
January 11, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار نے حق خودارادیت کے حصول کی خاطر کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے خصوصی نمائندے کی تقرری کو سراہا۔

اسحق ڈار نے اسلامی معاشروں میں بچیوں کی تعلیم کے سلسلے میں مشکلات اور مواقع کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے اعلی سطح کی شرکت کی بھی تعریف کی۔

فریقین نے غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر اور اسلام مخالف پروپیگنڈے اور اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔