وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں عالمی کانفرنس سے اسلامی ممالک میں لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ کو) اسلام آباد میں کئی اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم اور نمائندوں سے ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی اس کانفرنس میں شرکت پر وفود کا شکریہ ادا کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں اہم اور عملی اصلاحات متعارف کرائیں۔
انہوں نے کہاکہ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے مستقبل میں اسلامی ممالک کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر ترکیہ، صومالیہ، ملائیشیا اور مالدیپ سمیت مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم اور نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔