امریکی ایوان نمائندگان صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک شق پرمنگل کو فوری رائے شماری کراسکتاہے۔ایک سینئرڈیموکریٹ نے کہاکہ ایوان کاکیپیٹول ہل میں صدر پرسرکشی اورحملے کے لئے اکسانے کے کردار کے الزامات عائد کرنے کاارادہ ہے۔ایوان کے وہیپ James Clyburnنے کہاکہ اس ہفتے کا رروائی کی جائے گی۔ٹرمپ نے جمعہ سے ٹوئیٹرسمیت سوشل میڈیاکے متعددپلیٹ فارم پرپابندی کے بعدسے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔کئی ریپبلکن سینئرزنے کہاکہ وہ سینیٹ میں ان کے جرم کے خلاف ووٹ دیں گے۔