Friday, 28 February 2020, 11:56:42 pm
رشکئی اقتصادی زون سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، محمود خان
January 11, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ رشکئی اقتصادی زون سے صوبے میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ہفتے کے روزپشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کررہی ہے۔