Friday, 26 April 2024, 01:51:33 am
گوادر میں تیل صاف کرنے کے جدید ترین کارخانے کا سنگ بنیاد جلدرکھا جائے گا،وزیر پٹرولیم
January 11, 2019

پیٹرولیم اورقدرتی وسائل کے وزیرغلام سرورخان نے کہا ہے کہ تیل وگیس کی تمام کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی جائے گی تاکہ تمام صوبوں کومناسب نمائندگی دی جاسکے ۔وہ آج کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس کو ملکی اداروں میں ہرممکن نمائندگی دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت احساس محرومی کے خاتمے کیلئے صوبائی وزیراعلی کی طرف سے بتائے گئے تمام مسائل کے حل کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرکام کرے گی۔وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان نے کہاکہ گوادر میں تیل صاف کرنے کے جدید کارخانے کے قیام کیلئے جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ سعودی ولی عہدآئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں تیل صاف کرنے کے کارخانے کی تعمیر کیلئے معاہدے کی ایک یادداشت پردستخط کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے وزیرتوانائی کل گوادر کا دورہ کرینگے اور تیل صاف کرنے کے مجوزہ کارخانے کیلئے مختص جگہ کا معائنہ کرینگے۔ایک سوال پروزیرپیٹرولیم نے کہاکہ بلوچستان کے قصبوں اور شہروں کومکس ایل پی جی کی فراہمی کیلئے چودہ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.