Tuesday, 26 March 2019, 05:30:52 am
آرمی چیف کا تاجروں پر ملک بھر خصوصاً کراچی کی بہتر سکیورٹی صورتحال سے استفادہ پر زور
January 11, 2019

تاجربرادری کے ایک وفد نے جمعہ کے روز کراچی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے تاجربرادری کو ملک خصوصاً کراچی کی سکیورٹی کی بہتری صورتحال کے بارے میں بتایا۔انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ صورتحال کا فائدہ اٹھائیں اور ملک کے اقتصادی استحکام میں مدد دیں۔تاجربرادری سے ملک میں زیادہ کاروباری مواقع کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تاجربرادری ملک کی معاشی استعداد کار میں استحکام لانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔