Wednesday, 17 July 2019, 05:21:48 am
صوبے کے عوام کو درپیش گھمیر مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں،یاسین زئی
January 11, 2019

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو درپیش گھمبیر مسائل کے دیرپاحل کے لئے اقدامات کرنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے آج رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔گورنر نے تمام سرکاری عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی مستعدی سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی سے صوبے میں غربت، بیروزگاری اور ناخواندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔