Thursday, 25 April 2024, 09:05:49 pm
سینکڑوں وفاقی ملازمین کا اپنی تنخواہوں کیلئے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ
January 11, 2019

امریکہ میں رخصت پرجانے والے سینکڑوں وفاقی ملازمین نے اپنی تنخواہوں کے لئے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے جہاں حکومت کاجزوی تعطل بیسویں روزمیں داخل ہوگیاہے۔

میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی جنوبی سرحد پردیوار کی تعمیر کے لئے پانچ ارب سترکروڑڈالرکے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پرکانگریس میں صدرٹرمپ اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے بعد پیدا ہونے والے حکومتی تعطل کے دوران آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کو گھروں میں رہنے یاتنخواہ کے بغیرکام کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ادھرصدرٹرمپ نے کہاہے کہ اگرسرحدی دیوار کی تعمیرکے لئے فنڈزکی فراہمی پر کانگریس سے کوئی سمجھوتہ طے نہ پایا تو وہ قومی ہنگامی حالت کے نفاذ کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.