Tuesday, 26 March 2019, 05:54:08 am
شام سےامریکی فوجی انخلاء میں تاخیرپرترکی کردجنگجوؤں کیخلا ف زمینی کارروائی کریگا:ترک وزیرخارجہ
January 11, 2019

ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے کہاہے کہ اگرامریکہ نے شام سے اپنے فوجیوں کے انخلاء میں تاخیر کی تو ان کاملک شام میں کردجنگجوئوں کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کے کرداتحادی پیپلزپروٹیکشن یونٹ کے خلاف فوجی کارروائی کاانحصار امریکی فوج کے انخلاء پرنہیں ہے۔

Mevlut Cavusoglu نے کہاکہ ترکی کے لئے امریکہ کی طرف سے انخلاء کے لئے کوئی کمزوردلیل قابل قبول نہیں ہوگی۔