Thursday, 21 March 2019, 10:43:58 am
پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مسلسل کام کی ضرورت ہے،عثمان بزدار
January 11, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کو اپنے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے قونصل جنرل رضا نذیری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کے روز لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔بعد میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شیخ رشید نے انہیں راولپنڈی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انہیں تاجربرادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔