Wednesday, 27 March 2019, 05:50:02 am
وزیر آئی ٹی کا گوادر سے پشاور تک براڈبینڈ نظام نصب کرنے پر زور
January 11, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو بہتر بنانے کی خاطر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جمعہ کے روز کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گوادر سے پشاور تک براڈبینڈ نظام نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ای کامرس اور ای گورننس سمیت ملک میں آئی ٹی شہر بسانے کے لئے مختلف ملکوں سے بات چیت جاری ہے۔