Friday, 29 March 2024, 12:18:06 pm
وزیر اعظم کی کم آمدن والے طبقے کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
January 11, 2019

وزیراعظم نے ملک میں منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے قیمتیں کنٹرول کرنے کامربوط نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معاشرے کے کم آمدن والے طبقے کو تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ہرممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بعدمیں منصوبہ بندی کے وزیرخسروبختیارنے اجلاس کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح محض اعشاریہ چارفیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پہلے پانچ ماہ کے دوران افراط زر کی شرح گیارہ اعشاریہ دوفیصدجومسلم لیگ نون کے دور میں چارفیصد تھی۔

وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ وزارت پٹرولیم نے ملک میں گیس کی قلت کے مسائل کے حل کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کابینہ نے اس معاملے پر سپریم کورٹ کاتفصیلی فیصلہ آنے تک ایک سوبہتر افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کافیصلہ کیاہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت عدالت عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے بعداس معاملے پرمزید غور کرے گی اورفیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائرکرنے یانہ کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.