Thursday, 27 June 2019, 06:58:20 am
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بحری مشقوں امن19-بارے اجلاس
January 11, 2019

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز کراچی میں پاک بحریہ کی بین الاقوامی AMAN-19 بحری مشقوں کے بارے میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔یہ مشقیں اگلے ماہ کی آٹھ سے بارہ تاریخ تک کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ہوں گی۔پاک بحریہ ہر سال ان مشقوں کا انعقاد کرتی ہے جس میں تقریباً چالیس ملکوں کی بحری افواج شرکت کرتی ہیں۔ ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد خطے میں امن کے لئے مل کر کام کرنا اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا اظہار ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد پاکستان کو علاقائی امن کے نمائندے کی حیثیت سے پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سمندری حدود کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد بھی مشقوں کا حصہ ہے۔