Monday, 21 January 2019, 05:59:47 am
معاشی اصلاحات منصوبے کو جلد پورے خطے تک توسیع دی جائے گی،حفیظ الرحمن
January 11, 2019

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے منصوبے کو جلد پورے خطے تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے گلگت میں جمعہ کے روز بریفنگ کے دوران کہاکہ سترہ ارب روپے کی مالیت کا یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا۔