Tuesday, 25 June 2019, 12:45:31 am
چینی قونصلیٹ پرحملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں،عملدرآمد ''را'' کی مدد سے کیا گیا،سربراہ کراچی پولیس
January 12, 2019

کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے میں ملوث پانچ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جمعہ کی سہ پہر کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ بلوچستان لبریشن آرمی نے بھارت کی مدد سے دہشت گرد حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلم عرف اچھو نے حملے کا منصوبہ ساز تھا اور اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے مقصد سے کیا گیا۔