Friday, 29 March 2024, 03:01:19 am
حزب اختلاف شوکت خانم ہسپتال، نمل یونیورسٹی جیسے قابل اعتماد اداروں کو متنازعہ نہ بنائے،وزیراطلاعات
January 11, 2019

وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے حزب اختلاف پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی سیاست کی خاطر قابل اعتماد اداروں شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کو متنازعہ نہ بنائیں۔وہ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کے ٹویٹ پیغام پرردعمل ظاہر کررہے تھے جس میں انہوں نے وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان پر وزیراعظم کی بے نامدار ہونے کا الزام لگایا ۔وزیراطلاعات نے واضح کہاکہ علیمہ خان نہ تو کبھی وزیراعظم رہیں اور نہ ہی وہ کوئی سرکاری عہدہ رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنی تمام جائیداد کی وضاحت کی ہے ۔وفاقی وزیر نے افسوس کااظہار کیاکہ مریم اورنگزیب کی سیاست اب بے بنیاد کہانیوں کوجوڑنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.