Wednesday, 24 April 2024, 07:16:33 pm
حکومت کے پالیسی اقدامات کی بدولت تجارتی خسارے میں کمی برآمدات میں اضافہ ہوا
January 11, 2019

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پالیسی اقدامات کی بدولت تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بات اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان میں کہاگیا کہ جولائی سے دسمبر 2017کے درمیان تجارتی خسارہ سترہ ارب ستر کروڑ ڈالر تھا جو 2018کی پہلی ششماہی کے دوران پانچ فیصد کم ہو کر سولہ ارب اسی کروڑ ڈالر رہ گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جولائی سے دسمبر 2018کے درمیان مجموعی درآمدات میں دو فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں تجارتی خسارہ دسمبر 2017کے مقابلے میں انیس فیصد کم ہوا۔

بیان میں مزید کہاگیا کہ دسمبر2017ء کی نسبت دسمبر2018ء میں برآمدات میں پانچ اعشاریہ پا نچ فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے دسمبر2018ء کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں دوفیصداضافہ دیکھاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.